لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے بڑے حصے سے بے ہنگم اور رنگ برنگی ریڑھیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ ماڈل کارٹس نصب کر دی ہیں۔
2025 میں مجموعی طور پر 67 مقامات پر ماڈل کارٹس لگائی گئی ہیں۔ لاہور میں کل 1,928 ریڑھیاں فراہم کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ 92 ریڑھیاں کاہنہ روڈ پر نصب کی گئیں۔کارپوریشن کے مطابق ریڑھی بانوں کو یہ ماڈل کارٹس مفت مہیا کی گئی ہیں، اور آئندہ سال ماڈل کارٹس کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ شہریوں اور دکانداروں کے لیے آسانی اور نظامت بہتر ہو۔