بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی انتشار میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں: ماہرین
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں ہندوتوا نظریے سے وابستہ انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات ایک بار پھر سامنے آ گئے ۔بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک عیسائی پادری پر مبینہ طور پر انتہا پسند ہندو تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔بھارتی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق اوڈیشہ میں بجرنگ دل سے وابستہ افراد نے ایک عیسائی پادری کے گھر پر دھاوا بولا، جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ دعائیہ اجتماع میں شریک تھے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پادری کو تشدد کا نشانہ بنایا، لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور زبردستی مذہبی نعرے لگوائے