دیہات 215 ای بی،217 ای بی،213 ای بی اور 193 ای بی میں کارروائی
گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)گگومنڈی کی یونین کونسل نمبر 47 میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے مہم شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ کے حکم پر انسانی جانوں کے تحفظ کے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ را ئو فیصل اسلم اور سیکرٹری لطف آ کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب کے سٹاف نے یونین کونسل 47 میں شامل دیہات 215 ای بی،217 ای بی،213 ای بی اور 193 ای بی میں درجنوں آوارہ کتوں کو زہریلی دوائی ڈالی۔ اہالیان دیہہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور مطالبہ کیا ہے کہ مردہ کتوں کو زمین میں دبا یا جائے تاکہ تعفن نہ پھیلے۔