چوہنگ میں نقب زنی میں مطلوب گینگ کا متحرک ممبر گرفتار کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1کروڑ 10لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کر لیں سی سی ڈی چوہنگ نے نقب زنی میں مطلوب گینگ کا متحرک ممبر گرفتار کر لیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن کروڑوں روپوں کی واردات کا انکشاف کیاملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی اس کے علاوہ سونے کا پانچ تولی وزنی بسکٹ بھی برآمد ہواملکی، غیر ملکی کرنسی اور سونے کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ چالیس ہزار سے زائد پائی گئی گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔سی سی ڈی کی کامیاب کارروائیوں سے پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔