بالی ووڈ اداکارہ وکٹوریہ انستاسی انتقال کر گئیں، CJD بیماری کے باعث وفات

بالی ووڈ اداکارہ وکٹوریہ انستاسی انتقال کر گئیں، CJD بیماری کے باعث وفات

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وکٹوریہ انستاسی، جو 2018 میں اپنی فلم ’ریسٹوریشن‘ میں ’سمانتھا کولنز‘ کے کردار سے شہرت حاصل کر چکی تھیں، انتقال کر گئیں۔

 انستاسی کی دوست، الیگزس ملر نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کی، اور بتایا کہ وکٹوریہ انستاسی کا انتقال کریٹزفیلڈ جیکب ڈیزیز (CJD) کی وجہ سے ہوا، جو ایک خاندانی وراثت میں ملنے والی بیماری ہے۔وکٹوریہ انستاسی کا تعلق لا پلاٹا، میری لینڈ سے تھا، اور انہوں نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز آٹھ سال کی عمر میں کیا تھا۔ وہ کیتھرین ہیپ برن سے ملنے کے بعد اداکاری کے میدان میں آئی تھیں، اور ان سے متاثر ہو کر اداکاری کا ارادہ کیا۔ انستاسی نے لا پلاٹا ہائی اسکول میں تھیٹر کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں شمالی کیرولائنا منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ اٹلانٹا، جارجیا چلی گئیں، جہاں اپنی اداکاری کی مہارت کو مزید نکھارا۔وکٹوریہ انستاسی کا سب سے نمایاں کردار 2018 کی فلم ’ریسٹوریشن‘ میں تھا، جس میں انہوں نے ایک ہائی اسکول کے ریسلر کی کہانی پر مبنی کردار ادا کیا تھا۔

 اس فلم کو نہ صرف تجزیہ کاروں کی جانب سے پسند کیا گیا، بلکہ آڈینس نے بھی اسے سراہا۔ اس کے بعد اس فلم کو مختلف ایوارڈز بھی ملے، جن میں انسپائرڈ فیتھ فلم فیسٹیول میں انسپائرڈ فیتھ ایوارڈ بھی شامل تھا۔وکٹوریہ انستاسی نے اپنے کیریئر میں کئی ٹی وی شوز میں بھی مختصر کردار ادا کیے، جن میں ’Veep‘ اور ’House of Cards‘ جیسے مقبول شو شامل ہیں۔ ان کی وفات پر ان کے مداح اور دوست گہرے صدمے میں ہیں، اور ان کی اداکاری کے سفر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وکٹوریہ انستاسی کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے بلکہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔