پاکستان کی نامور ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے مستقبل پر اپنے مشاہدات کا اظہار کیا۔سامعہ خان کے مطابق سال 2026 ہانیہ عامر کے لیے پیشہ ورانہ اعتبار سے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے اداکارہ کو اس دوران شادی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق اگر ہانیہ عامر اس سال شادی کا فیصلہ کرتی ہیں تو انہیں ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ دو نکاح اور شدید بریک اپ کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ماہرِ نجوم کے مطابق ہانیہ کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اس وقت اپنی توجہ اپنے کیریئر اور کام پر مرکوز رکھیں۔
سامعہ خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ چاہیں تو محبت کر سکتے ہیں، لیکن شادی کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا چاہیے۔بابر اعظم کے مستقبل سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر غیر ضروری دباؤ کا شکار رہتے ہیں، جس کا اثر ان کی کرکٹ کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ سامعہ خان کے مطابق اگر بابر اعظم پیشہ ورانہ کونسلنگ کروائیں تو وہ ذہنی طور پر خود کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں اور پھر میدان میں بھرپور کھیلنے کے قابل ہوں گے۔