پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں، اسٹار بیٹر بابر اعظم کئی لیجنڈ کرکٹرز کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ سے قبل، بابر اعظم کی کارکردگی پر سب کی نظریں لگی ہیں۔سیریز کے حالیہ میچز میں، بابر اعظم نے جارحانہ 68 رنز کی اننگ کھیل کر نہ صرف ٹیم کی امیدیں بڑھائیں بلکہ شائقین کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ اب تک، انہوں نے 134 میچز میں 131 اننگز کھیل کر 19 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اگر وہ پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ پاکستان کے لیجنڈری بیٹر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر لیں گے، جنہوں نے 247 میچز میں 244 اننگز کھیل کر 20 سنچریاں اسکور کی ہیں۔اس سے نہ صرف وہ سعید انور کے ریکارڈ کے قریب پہنچ جائیں گے، بلکہ برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اگر بابر اعظم میچ میں سنچری بنانے سے قاصر رہتے ہیں، تب بھی اگر وہ 50 سے زائد اسکور کرتے رہتے ہیں، تو یہ ان کے کیریئر میں 57ویں ففٹی پلس اننگ ہوگی، جس کے ساتھ وہ سر ویون رچرڈ اور دیگر عظیم بلے بازوں کے ریکارڈز بھی برابر یا پیچھے چھوڑ جائیں گے۔سیریز کا یہ موقع بابر اعظم کے لیے اہم کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ اپنے ریکارڈز کو مزید بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔