اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔ترمیم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 میں تبدیلی کی گئی ہے۔حکام کے مطابق اس آرڈیننس کا مقصد متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مؤثر اور موجودہ ضروریات کے مطابق بنانا ہے، جبکہ اس پر عملدرآمد آئندہ قانونی و انتظامی طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔