پشاور، ناردرن بائی پاس منصوبے کی تکمیل ، 3.9 ارب فراہم کرنے کا فیصلہ

 ناکافی فنڈنگ کے باعث پشاور ناردرن بائی پاس 2010 سے ابتک مکمل نہ ہو سکا
 وفاقی سطح پر تاخیر کے باعث صوبے کے  ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں:وزیراعلی
 پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے ناردرن بائی پاس منصوبے کی تکمیل کیلئے 3.9 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے سے متعلق اجلاس میں  کیا گیا ۔   ناردرن بائی پاس پر دو انڈر پاسز اور ایک پل کی تعمیر کیلئے درکار ایک ارب روپے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔دوران اجلاس این ایچ اے حکام کی جانب سے منصوبہ جون 2026 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ناکافی فنڈنگ کے باعث پشاور ناردرن بائی پاس 2010 سے ابتک مکمل نہ ہو سکا، وفاقی سطح پر تاخیر کے باعث خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں