سکھر(آئی این پی ) مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا منصوبہ مسترد ہونے کے بعد وکلاء نے ببر لو بائی پاس کے علاوہ تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق دریائے سندھ پرنہروں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیے جانے کی خبر ملتے ہی منصوبے کے خلاف خیرپور ببرلو بائی پاس پر 12روز سے دھرنے پر موجود شرکا ء نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھر نے ختم کرنے اور کل30اپریل سے تمام کورٹس میں ہڑتال بھی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔