8فروری کو کوئی پہیہ جام کرنے کی کوشش کرے گا تو دھر لیا جائیگا رانا ثناء اللہ

آصف زرداری‘شہبازشریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے آپس میں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے
تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے  صدر، وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے آپس میں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا  تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے۔ جن سوشل میڈیا اکائونٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے انہیں بند کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی کہ ان اکائونٹس پر ان کا کوئی کنٹرول یا تعلق نہیں۔  ان اکائونٹس سے اظہار لاتعلقی کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، وہ پہیّہ جام نہیں کر پائے گیقکو پہیہ جام کرنے کی کوشش کرے گا تو دھر لیا جائے گا۔ صورتحال صرف تب بہتر ہوسکتی ہے جب پانچ بڑوں میں اعتماد بڑھانے کے اقدامات ہوں۔ ان بڑوں میں شہباز شریف، آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں جب تک ان شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے، بریک تھرو نہیں ہوگا۔