9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی پراسیکیوشن بھی ہوگی اور سزا بھی ہوگی :مشیر سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے فیض حمید کو وعدہ معاف گواہ بنانا ہوتا تو ایسی پریس ریلیز اور اقدام سامنے نہ آتا، انھیں وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا نے کہا کہ پریس ریلیز سے واضح ہوگیا کہ فیض حمید کو وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جائیگا،9 مئی اور پی ٹی آئی کے باقی احتجاج کی تحقیقات کرنا جوڈیشل کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں،9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی پراسیکیوشن بھی ہوگی اور سزا بھی ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ فیض حمیدپر سیکریٹ ایکٹ خلاف ورزی ثابت ہو تو ممکن ہے بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ ساتھ چلے، وعدہ معاف گواہ بنایا جاتا ہے کوئی اپنی مرضی سے وعدہ معاف گواہ نہیں بن سکتا۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا ممکن ہے بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا ملٹری ٹرائل ہو، 9 مئی کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کیخلاف ایک ساتھ چل سکتا ہے،خواجہ آصف کی گفتگو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا