ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج

     لاہور (آئی این پی )لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔اے ٹی سی کے جج منظرعلی گل نے ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں،جلائوگھیرائو  سے کوئی تعلق نہیں ہے،عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی استدعاکی۔عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کیں،تھانہ شادمان، عسکری ٹاور اور جناح ہائوس کے باہرگاڑی جلانے کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں جبکہ عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائوکے مقدمے میں ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔