2024:پولیس ملازمین ویلفیئر پرساڑھے 2ارب سے زائد خرچ

پانچ ہزار سے زائد پروموشنز، ہارڈ ایریا الائونس کی منظوری، خواتین اہلکاروں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کاآغاز ہوا
 لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی سال 2024 میں پنجاب پولیس کے اقدامات، صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کے مطابق 5 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں۔ 2024 میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے ساتھ 8 ایم او یوز سائن کیے گئے,پولیس ملازمین سمیت اہلخانہ کے علاج پر 28 کروڑ 19 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 78 کروڑ 10 لاکھ سے زائد تعلیمی وظائف دئیے گئے.صوبے کے 599 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا۔صوبے کے مختلف اضلاع میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا,رحیم یار خان، راجن پور کے کچا ایریا میں 19 نئی چوکیاں بنانے کی منظوری حاصل کی گئی,ڈی جی خان، لیہ، میانوالی اور بھکر میں 30 بارڈر پوسٹس کی تعمیر شروع کروائی گئی.۔کچے میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کیلئے ہارڑ ایریا الاؤنس کی منظوری لی گئی۔سپیشل برانچ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹر، پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ سسٹم رائج کیا گیا۔ مری میں سپیشل برانچ کے ضلعی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا،قربان لائنز میں خواتین اہلکاروں کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ کیے گئے۔