ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 9کروڑ 20 لاکھ 35 ہزار دئیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال دو ماہ کے دوران 39 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 13 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 9کروڑ 20 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 4 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 6کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 3 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 06 لاکھ روپے دئیے گئے۔پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 44 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔