تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 05 کروڑ 98 لاکھ روپے دئیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے رواں سال کے گیارہ ماہ میں اب تک 02 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 73 کروڑ 96 لاکھ روپے جاری کئے گئے، صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 25 کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 53 کروڑ 20 لاکھ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 05 کروڑ 98 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 27 کروڑ 96 لاکھ روپے دئیے گئے، گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے، پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دئیے گئے، ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 02 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس روزانہ 01 کروڑ روپے اپنے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر خرچ کر رہی ہے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔