پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے دنیا بھر کے کرکٹرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
اس مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کرکٹرز کی بڑی تعداد دلچسپی ظاہر کر رہی ہے، جن میں سے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین اور فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے بھی اپنے ناموں کا اندراج کروا لیا ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے معروف ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری، ڈیوڈ وارنر، اور کرس لین نے بھی پی ایس ایل 10 کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ ان کھلاڑیوں کی شرکت سے پی ایس ایل 10 کے ایڈیشن کی دلچسپی اور جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گا۔
پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہوگا، جہاں فرنچائزز اپنے اسکواڈز کا انتخاب کریں گی۔ اس کے بعد پی ایس ایل 10 کا آغاز اپریل 2025 میں ہوگا۔ اس ایڈیشن میں جدید ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے، جو کرکٹ شائقین کے لیے ایک شاندار تجربہ ہوگا۔