پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں زراعت شماری کا آغاز کر دیا ہے جس کا افتتاح لاہور میں ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کیا۔
اس فیلڈ آپریشن کا مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کے لیے ضروری اعدادوشمار اکٹھا کرنا ہے۔ یہ شماری 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔سید موسیٰ رضا نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان غذائی قلت میں دنیا کے 127 ممالک میں سے 109 نمبر پر ہے، اور اس صورتحال کو بہتر بنانے میں یہ زراعت شماری مددگار ثابت ہو گی۔