وفاقی حکومت کا بجلی کے بلوں کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کا اعلان

وفاقی حکومت کا بجلی کے بلوں کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کا اعلان

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں، لیسکو اور دیگر تمام بجلی کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں انہیں ڈور ٹو ڈور سروے کے ذریعے مردم شماری مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس سروے میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کا ریکارڈ لیا جائے گا، اور گھروں پر نصب میٹرز کی تعداد بھی شامل کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کنکشن کے مالک یا کرایہ دار کے نام پر ہونے کا ریکارڈ بھی مردم شماری کے حصے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔سروے کے دوران، بجلی کے بلوں پر عائد ٹیرف کو بھی ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا، اور صارفین کے موبائل نمبرز بھی حاصل کیے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے یہ مردم شماری الیکٹریسٹی پلان کے تحت کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ بجلی کے شعبے سے متعلق معلومات کو جدید اور ڈیجیٹل انداز میں مرتب کیا جا سکے۔