جیجو ایئر حادثہ: کورین حکام نے بلیک باکس سے ابتدائی ڈیٹا حاصل کر لیا

 سئیول(آئی این پی)جنوبی کوریا حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے  جیجوا ئیر کے حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کے ایک بلیک باکس میں سے ابتدائی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈپٹی کمشنر جو جونگ وان کا کہنا ہے کہ جہاز کے دونوں بلیک باکس کو ملبے میں سے تلاش کر لیا گیا ہے جبکہ کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔