یونان کشتی حادثہ: مزید 4پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

اسلام آباد(آئی این پی )یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔تین لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، کشتی حادثے میں اب بھی 40پاکستانی لاپتا ہیں۔