یونان کشتی حادثہ:جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد40 ہوگئی

یونان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کرکے لاپتہ افراد کو مردہ قراردیدیا
یورپ جانے کیلئے لیبیا میں ابھی بھی 5 ہزار پاکستانی  ایجنٹوں کے پاس ہیں: سرکاری ذرائع
ایتھنز(آئی این پی)یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔یونان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور قرار دیا کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونیکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیا کیایجنٹوں کے پاس ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لیکر لیبیا پہنچے ہیں۔