اسلام آباد(یواین پی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے یونان کشتی حادثے میں مزید 2 مقدمات درج کر لئے، المناک حادثے پر درج کئے گئے مقدموں کی تعداد 8 ہوگئی، ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کشتی حادثے میں جاں بحق اور لا پتہ ہو نے والے دو نوجوانوں کے ورثاء کی درخواستوں پر انسانی سمگلرز کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں