کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کا آغاز شاندار انداز میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران 2214پوائنٹس کا اضافہ ریکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 1لاکھ17ہزار341پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔کے ایس ای 100انڈیکس 1800پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 1لاکھ17ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 173ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14669ارب روپے ہو گیا جبکہ 55.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔