پی ٹی آئی نے اپنے غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی،جیسے ہی دھرنے کیخلاف کارروائی ہوئی سٹاک مارکیٹ اگلے دن دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئی:وزیراعظم

70ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی(شہبازشریف)

مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا، افراط زر بھی کم ہوگا‘ دھرنوں نے ملک بھر میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی ‘آرمی کی گرفت کے سبب   افغانستان سے سمگلنگ زیرو ہوگئی ہے :کابینہ اجلاس سے خطاب
پاکستان  برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو  وسعت دینے کا خواہشمند ہے‘وزیراعظم‘ سرمایہ کاری کی 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ‘7 کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی‘ مالیت 560 ملین ڈالرہے:اجلاس کوبریفنگ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  پی ٹی آئی والوں نے اپنے غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی، دھرنوں کے سبب سٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، 70 ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  70 ماہ بعد مہنگائی میں کمی آئی ہے اس سے عام آدمی کا بوجھ کم ہوگا، افراط زر اب مزید کم ہوگا تاہم یہ فیصلہ سٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دھرنوں نے ملک بھر میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی بالخصوص اسلام آباد میں ایک افراتفری کا عالم تھا، توڑ پھوڑ ہوئی، رینجرز اور پولیس والے شہید ہوئے، ان لوگوں نے اپنے غیرقانونی ہتھکںڈوں سے ملک کی بے عزتی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے کے سبب ایک دن میں اسٹاک ایکس چینج کے پوائنٹس ساڑھے تین ہزار کم ہوگئے لیکن جیسے ہی دھرنے کے خلاف کارروائی ہوئی اور دھرنا ختم ہوا تو سٹاک مارکیٹ اگلے دن دوبارہ کم بیک کرگئی پچھلا نقصان بھی پورا کیا اور مزید گین کیا، اس کا مطلب ہے کہ استحکام ہو تو معیشت بہتر ہوتی ہے۔انہوں  نے کہا  ہمیں معیشت کی گروتھ کی جانب بڑھنا ہے، مہنگائی میں کمی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اس میں کمی پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے، نواز شریف کے دور حکومت میں مہنگائی 3.5فیصد پر تھی اور اب طویل عرصے بعد مہنگائی کم ہوکر 4.9 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔آرمی کی گرفت کے سبب   افغانستان سے اسمگلنگ زیرو ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چینی کی قیمت نیچے آگئی یہ سب سے اہم فیکٹر ہے، ماضی میں لاکھوں ٹن چینی سمگلنگ ہوتی تھی تو یہاں قیمتیں بڑھ جاتی تھیں اور اب چینی کی وافر دستیابی کے سبب ایکسپورٹ بھی کی گئی‘انہوں نے کہا  گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے پائلٹ سے متعلق بیان کے بعد یورپ میں پی ا?ٓی اے پر پابندی کے وجہ سے ہمارا بڑا نقصان ہوا تاہم اب اچھی خبر ہے کہ پابندی ختم ہوئی میں اس پر خواجہ سعد رفیق کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتا