بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا شہبازشریف
ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے ‘ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے‘حکومت نے فیصلہ کیا ہے صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے پانی کے ذخائر میں اضافہ کریں گے
سوات واقعہ پر قوم سوگوار ہے، اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ‘ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ایسے واقعات کو روکنے کے لئے تمام ادارے مل کر کام کریں:وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کے دورے میں کہی۔ انہیں مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے ا?گاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے، شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، سوات میں متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، ایسے واقعات کو کیسے روکا جاسکے اس کے لیے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے فیصلہ کیا ہے اپنے پانی کے ذخائر میں اضافہ کریں گے‘دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیامالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا، 100انڈیکس کابلند ترین سطح پرپہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطا بق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے، پچھلے مالی سال معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت نے بہترین ریکوری دکھائی، نیامالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی جانب سفرمیں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔