سٹاک مارکیٹ : انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

کاروباری ہفتے کے آخری روزمارکیٹ میں 600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا
  کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔