کرا چی (آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند تری سطح ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیا