حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا دوسرادور آج ہوگا

ان کیمرہ اجلاس کی صدارت ایازصادق کرینگے،پی ٹی آئی  چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی
 اسلام آباد (بیورو رپورٹ )   حکومت  اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج  اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے پہلے سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق   مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس  آج  سہہ پہر ہو گا۔  اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جب کہ یہ  اجلاس ان کیمرہ ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔