کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم حکومت پاکستان اور پی سی بی کی ہدایات پر مکمل عمل کرے گی۔
حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، مگر بھارت کے خلاف گروپ میچ میں نہیں اترے گی۔سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں واضح کیا:یہ فیصلہ کھلاڑیوں کا نہیں، ہمیں جو بھی حکم دیا جائے گا اس پر عمل کریں گے۔ہر میچ یکساں اہمیت رکھتا ہے، چاہے گروپ میں 3 ہوں یا 4۔ٹیم کی توجہ منصوبہ بندی، تسلسل اور نظم و ضبط پر مرکوز ہے۔کپتان نے حالیہ سیریز میں ٹیم کی اعتماد اور کارکردگی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اوپنر فخر زمان کی حالیہ فارم کی بھرپور حمایت کی اور ان کے تجربے کو سراہا۔
ورلڈ کپ شیڈول:
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے گروپ میچز:
7 فروری: کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف
10 فروری: امریکا کے خلاف
18 فروری: نمیبیا کے خلاف