سلمان علی آغا نے بنگلادیش میچ کے متنازع رن آؤٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا

سلمان علی آغا نے بنگلادیش میچ کے متنازع رن آؤٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا

ڈھاکا میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران پیش آیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا رن آؤٹ کے فیصلے سے ناراض ہوئے، جو کہ مہدی حسن کے ایک ایکشن کی وجہ سے ہوا۔میچ کے دوران سلمان آغا نان اسٹرائیکر اینڈ پر بولر کے رن اپ کے ساتھ کریز سے باہر آگئے تھے۔ محمد رضوان کے شاٹ پر گیند سلمان علی آغا کے بلے پر لگی اور وہیں رک گئی۔ سلمان آغا نے گیند اٹھاکر بولر کو دینا چاہا، لیکن اسی لمحے مہدی حسن نے گیند اٹھاکر وکٹ پر مار دی، جس کے بعد تھرڈ امپائر نے سلمان علی آغا کو آؤٹ قرار دیا۔رن آؤٹ کے اس فیصلے پر سلمان علی آغا شدید ناراض ہوئے، اور غصے میں اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے۔

 بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مہدی حسن کا عمل درست تھا، لیکن کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ بھی اہم ہے اور اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے۔سلمان علی آغا نے مزید وضاحت کی کہ گیند پہلے ان کے پیڈ اور پھر بیٹ سے لگی تھی، اس لیے انہیں لگا کہ گیند ڈیڈ ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے وہ گیند باؤلر کو واپس دینا چاہتے تھے، نہ کہ رن لینے۔انہوں نے اپنے جذباتی ردعمل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بعد میں مہدی حسن سے بات کر کے معاملہ حل کر لیں گے۔