پاکستان کا 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گیا۔
کھلاڑی سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کریں گے۔پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
کپتان: سلمان علی آغا
ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق۔
حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شامل ہوگی مگر بھارت کے خلاف میچ 15 فروری کو نہیں کھیلے گی، جو کہ بنگلادیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کے بعد باضابطہ اعلان کیا گیا۔