5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف جاری جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے  ملک بھر  میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی