اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشن، 24 مشتبہ افراد زیرِ حراست، منشیات برآمد

مشکوک افراد اور 31 موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا
 اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہے آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ تھانہ کرپا، تھانہ شالیمار ، تھانہ آبپارہ، تھانہ ترنول، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئیسرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 475 افراد اور 191 گھرانوں کو چیک کیا گیاسر چ آپریشنز کے دوران 30 ہوٹلز اور 99 دکانوں کو چیک کیا گیا، 227 موٹر سائیکلوں اور 76 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔24 مشکوک افراد اور 31 موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے 540 گرام ہیروئن اور 33 گرام آئس برآمد ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیںسینئر افسران فیلڈ میں موجود ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیںشہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے