سلمیٰ بٹ، فرحان عزیز ، بلال یاسین ،عمران نذیر ، جہانگیر انور، عاصم جاوید بھی شریک
لاہور(خصوصی رپورٹ )ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے الحمرا ہال میں سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کا عنوان ''غذائی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری''ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ نے خطاب میں کہا جنک فوڈ سے پرہیز میں ہی عافیت ہے۔ صوبائی وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے کہا آج فوڈ ہینڈلرز میڈیکل ٹریننگ سے ہائجین قوانین کے مطابق ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا فوڈ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہماری بچیاں جو فیلڈ میں آپریشن کرتی ہیں،مزاحمت دیکھتی ہیں ، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی اکٹھے بیٹھ کر فوڈ سیفٹی پر مشاورت کریں گے۔ ڈی جی سول سروسزفرحان عزیزخواجہ نے کہا عادات تبدیل کرنے سے بہتری ہوگی، کھانے کے اوقات بہتر بنانا ہوں گے۔ سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انورنے کہا صحت دشمنوں کو بھرپور جواب دینے کا وقت ہے، نئے قوانین بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا 2023کی نسبت ملاوٹ کی شرح میں 5فیصد کمی آئی۔