صوبہ بھر میں گداگری اور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک خودکار نظام تیار کیا ہے جو سڑکوں پر افراد کے حرکات و سکنات کا تجزیہ کرکے بھکاریوں کی موجودگی کی نشاندہی کرے گا۔
جدید موشن انالٹکس اور AI پر مبنی نیاسسٹم کا نفاذ۔
سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کی نگرانی، جیسے زیادہ دیر کھڑے رہنا، گاڑیوں کے قریب جانا، سڑک پر آہستہ چلنا اور بے مقصد کھڑے رہنا۔
یہ نظام بغیر مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کے قابل ہے۔
اس نظام کا مقصد بھیک مانگنے اور منظم گروہوں کی سرکوبی ہے تاکہ شہروں میں گداگری کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اس سے سڑکوں پر آنے والی مشکلات اور شہری زندگی میں بہتری کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید نظام شہریوں کے لیے محفوظ اور منظم سماجی فضا پیدا کرنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوگا، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کرے گا۔