پسند کی شادی نہ ہونے پر کانسٹیبل کی خودکشی

 25 سالہ بلال  لاہور پولیس لائنز میں تعینات تھا، خاندان کے ہمراہ سگیاں  واٹر لینڈ گیا اورگولی مار  لی 
 لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ بلال، جو لاہور پولیس لائنز میں تعینات تھا، اپنے خاندان کے ہمراہ سگیاں واٹر لینڈ گیا جہاں اس نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بلال گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔