ٹو بہ ٹیک سنگھ ،پیرمحل ( خصوصی رپورٹ )تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی، ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر333گ ب کے رہائشی 21سالہ (نبیل )اور 18 سالہ(م ) ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کے خواہشمند تھے، تاہم اہلِ خانہ کی جانب شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے انتہائی قدم اٹھایا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔