عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ

 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیز نے 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا
بڑی کمپنیز میں 6 امریکی، 2 چینی، روسی و برطانوی 1،1 کمپنی شامل 
سٹاک ہوم(خصوصی رپورٹ)2024 میں دنیا میں اسلحے کی فروخت میں 6فیصد سے زائد اضافہ ہوا ، 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیز نے 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت کی یہ شرح تقریباً 6 فیصد زیادہ رہی، اسلحے کی زیادہ فروخت امریکی اور یورپی کمپنیوں نے کی۔رپورٹ کے مطابق غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جغرافیائی کشیدگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ نے عسکری ساز و سامان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی اضافے کا زیادہ تر حصہ یورپ اور امریکا کی دفاعی کمپنیوں کے حصے میں آیا۔رپورٹ کے مطابق اسلحے کی فروخت سے سب سے زیادہ ریونیو کمانے والی 10 کمپنی میں 6 امریکی، 2 چینی، ایک روسی اور ایک برطانوی کمپنی شامل ہے۔جاپانی اسلحہ ساز کمپنیز کی فروخت میں سب سے زیادہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔