کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تاہم سکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ محمد اقبال میمن نے 3ماہ تک اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔