بنگلہ دیش میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بند کرنے کا اعلان، مارکیٹوں میں کاروبار متاثر

بنگلہ دیش میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بند کرنے کا اعلان، مارکیٹوں میں کاروبار متاثر

بنگلہ دیش میں حکومت نے 16 دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مارکیٹوں میں موبائل دکانیں بند ہو گئیں۔ حکومتی نظام کے مطابق، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونز نیشنل ایکویپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر کے ذریعے بلاک کیے جائیں گے۔

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ ٹیکسز میں کمی اور بہتر قوانین کے ذریعے کاروبار کو قانونی بنایا جائے تاکہ پابندی کے اثرات کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ قوانین سخت ہونے اور ڈیوٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے قانونی طریقے سے موبائل فون درآمد کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

تجارتی برادری نے اس اقدام کو ملک گیر بندش قرار دیتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو تحفظ دیا جا سکے۔ اس صورتحال سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔