سری لنکا کے شہر کولمبو میں 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ماسٹر 2 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے طاقت ور پاور لفٹرز نے حصہ لیا، اور پاکستانی اتھلیٹ نے اپنی محنت اور صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا۔حسنین رضا نے 94 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور 250 کلوگرام ڈیڈ لفٹ سمیت مجموعی 570 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور قوم کے فخر میں اضافہ کیا۔
اس مقابلے میں حسنین رضا کی جانب سے اٹھائے گئے وزن میں ان کی طاقت، تکنیک اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔پاکستانی ٹیم کے اس کامیابی نے ملک میں کھیلوں کے شعبہ میں حوصلہ افزائی کا سبب بنی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔