انٹربینک مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد کرنسی ایک پیسہ سستی ہو کر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتی رہی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق، آج کرنسی کی تجارت کا آغاز محتاط رجحان کے ساتھ ہوا، اور طلب و رسد بھی معمول کے مطابق برقرار رہی۔دوسری جانب، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں۔ بینچ مارک 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس تک اضافہ دیکھنے میں آیا، اور تجارت کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان مستحکم رہا اور خریداری کا دائرہ وسیع دکھائی دیا۔ماہرین کے مطابق، حکومتی معاشی اقدامات اور بہتر مالیاتی اشاروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔