پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 359 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 880 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت 278 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر آ گئی۔