ترکیہ کا وفد توانائی کے شعبے میں اہم شراکت داری قائم کرے گا

 دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: وفاقی وزیر علی پرویز
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز  ملک نے کہا ہے  کہ ترکیہ کا وفد پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبے میں اہم شراکت داری قائم کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات مزید مضبوط ہوں گے  ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ترکیہ کے سفیر ارفان نزیروگلو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی قیادت میں ترک وفد کے پاکستان پہنچنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ترک وزیر توانائی  آج (منگل کو)  پاکستان پہنچیں گے