پاکستان کی آبادی ہر سال چھ ملین افراد کے اضافے کے ساتھ وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے:چیئرمین
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی، پانی کی کمی اور ماحولیاتی دباؤ کو سنگین بحران قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ، بے قابو آبادی، پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل ایک "ٹائم بم" کی طرح خاموشی سے پھٹ چکے ہیں، جو ملک کی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی صورتحال کے لیے ایک شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان 2025 تک اقوامِ متحدہ کی پیش گوئی کے مطابق شدید پانی کی کمی کا شکار ہوگا اور 2022 میں دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی ہر سال چھ ملین افراد کے اضافے کے ساتھ وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی بھوک، صحت کے مسائل اور تعلیم میں کمی جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں