صوبے بنانا بری بات نہیں، مگر کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے
محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، وہ اجلاس نہیں بلاتے، تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حالات کی بہتری کے لیے قومی پالیسی نہیں ہے، مزید صوبے بنانے کے لیے ملکی ساخت دیکھنی چاہیے۔ محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا صوبے بنانا بری بات نہیں، مگر کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ‘انھوں نے کہا کہ ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، ملکی حالات پر غور کریں۔ اگر وہ اجلاس نہیں بلاتے، تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے، ملک میں مرضی کی حکومتیں بنائیں گے تو جمہوریت نہیں پنپے گی۔ یہاں جمہوریت نہیں، پارلیمنٹ کمزور ہوگئی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے، عوام اس صورتحال میں پریشان ہیں۔