لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلیے انگلینڈ کے جیسن روئے نے بھی دستیابی ظاہر کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جیسن روئے نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹر کروالیا ہے۔پی سی بی اس سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی کرچکا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔