مدینہ منورہ : منشیات فروشی پر 2پاکستانیوں سمیت 3 گرفتار

گرفتار تینوں افراد سے ایک کلو میتھا فیٹامین برآمد کی گئی، محکمہ انسداد منشیات
مکہ مکرمہ سے بھی 2 ایتھوپین شہری گرفتار، نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں
ریاض (خصوصی رپورٹ) مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 2 پاکستانیوں سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک کارروائی کے دوران 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام میتھافیٹامین برآمد کی گئی۔سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مکہ مکرمہ سے بھی 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔