شیخوپورہ کی 19 سالہ مہوش کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بھی تصدیق کر دی
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے میو ہسپتال میں ڈینگی کی مریضہ جان کی بازی ہای گئی 19 سالہ مہوش بی بی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی رہائشی تھی مریضہ شدید طبیعت خراب ہونے پر 27 تاریخ کو میو ہسپتال میں داخل ہوئی جبکہ 29 تاریخ کو موت واقع ہو گی مریضہ کا ڈینگی کو ٹیسٹ آئی جی ایم بھی مثبت آیا تھا.مریضہ کو ڈینگی شوک سینڈ روم تشخیص ہوا تھا مریضہ کریٹیکل حالت میں شیخوپورہ سے لاہور شفٹ ہوئی تھی ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بھی تصدیق کر دی ہے. صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے تھا کہ شہر میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں شہری حالیہ دنوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔